ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کو سبق نہیں سکھایا تو کشمیر کے پتھربازوں کو بھتہ دینے کا اعلان کر دے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

کانگریس کو سبق نہیں سکھایا تو کشمیر کے پتھربازوں کو بھتہ دینے کا اعلان کر دے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

Mon, 08 Apr 2019 21:41:32    S.O. News Service

بجنور ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ اگر کانگریس کو وقت رہتے سبق نہیں سکھایا گیا تو وہ کشمیر کے پتھربازوں کو بھتہ دینے کا اعلان کر دے گی۔یوگی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو وقت رہتے سبق سکھانا بہت ضروری ہے، ورنہ یہ پارٹی کشمیر کے پتھربازوں سے اتنی ہمدردی رکھتی ہے کہ ان کے لئے بھتہ دینے کا اعلان کر دے گی۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے بیان پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 38 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑنے والے بھی پی ایم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کسانوں کے لئے کہا کہ جب تک کھیت میں گنا رہے گا چینی ملیں بند نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی پوری ادائیگی کرائی جائے گی۔ 


Share: